0

جب دنیا ریزہ ریزہ ہوجائے گی

عنوان: جب دنیا ریزہ ریزہ ہوجائے گی

زبان: اردو

تاليف : محمد بن عبد الرحمن عریفی

ترجمہ : محمد اقبال عبد العزیز

نظر ثانی : محمد خالد سيف

مختصر بیان: جب دنیا ریزہ ریزہ ہوجائے گی: زیر مطالعہ کتاب علامات قیامت کے موضوع پر عالم عرب کی مشہور شخصیت ڈاکٹر محمد بن عبدالرحمٰن العریفی کی "نهاية العالم" کے نام سے لکھی گئی شاہکار تصنیف کا اردو قالب ہے۔ جسے فاضل مترجم قاری محمد اقبال عبدالعزیز نے نہایت ہی سلیس اور عام فہم اسلوب میں سر انجام دیا ہے۔

اس کتاب میں محترم مصنّف نے قرآن وسنت کی روشنی میں ظہوردجال، نزولِ مسیح ،یاجوج ماجوج کے نمودارہونے کے علاوہ مشرق ومغرب کے بدکاروں کو زمین میں دھنسادینے کے واقعات ، مغرب سے سورج طلوع ہونے کی علامت اور اُس بھڑکتی ہوئی آگ کا ہوشربا منظربیان کیا ہے جو قیامت کے دن لوگوں کو ہانک کر حشر کے میدان میں لے جائے گی۔

کتاب کی امتیازی وصف یہ ہے کہ اسمیں علاماتِ قیامت اُجاگر کرنے کے لئے نہایت خوبصورت ورنگین تصاویر اور 40 نادر نقشے بھی دیئے گئے ہیں۔

Post a Comment

 
Top